عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نامبلن جنگلاتی علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک ملی ٹینٹوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا۔
پولیس ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے پر نامبلن بررینار جنگلات میں ایک مشتبہ مقام کا محاصرہ کیا، جس کے نتیجے میں جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوں کا ٹھکانہ بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق، موقع سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔
بارہمولہ کے جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوں کی کمیں گاہ تباہ
