عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے نوگام علاقے میں منگل کی شام ایک سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نوگام میں ایک گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے اُجالا سگنس اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت سلمان احمد ملک، ولد محمد اقبال ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا، اس واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نوگام حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق
