عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حکمران اتحاد کے ایک قانون ساز نے جموں و کشمیر اسمبلی کمپلیکس کے باہر فلسطین میں شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔
اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل، وگورہ-کریری سے کانگریس ایم ایل اے عرفان حفیظ لون نے فلسطین میں معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا ـ
لون نے ایک تختی اٹھا رکھی تھی جس پر لکھا تھا فلسطین میں معصوموں کا قتل، انسانیت کا قتل ہے ـ
عرفان حفیظ لون نے کہا کہ فلسطین میں معصوم شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ہمیں ان فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے جو ظلم و بربریت کا شکار ہو رہے ہیں ـ