عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ//جموں ڈویژن کے باگیال درہ پونچھ ضلع میں پیر کی سہ پہر ایک حادثاتی پراسرار دھماکے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع پونچھ کے تحت باگیال درہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔حکام نے بتایاکہ زخمی فوجی ایک گشتی پارٹی کا حصہ تھا اور حادثاتی طور پر کچھ دھماکہ خیز موادپھٹ گیااوروہ زخمی ہوگیا ۔زخمی فوجی کو کو اسپتال لے جایا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پونچھ سرحد پردھماکہ | فوجی جوان زخمی، تفتیش جاری
