عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی ضلع شوپیاں میں ایک سابق حریت رکن کے گھر کی تلاشی لی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 9/2024کے تحت یو اے پی اے (UAPA) کی دفعات 10 اور 13 کے تحت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی سابق حریت (گ)کے رکن محمد امین پرےولد غلام نبی پرےساکن کوندلان، شوپیاںکے گھر میں کی جا رہی ہے۔