عاصف بٹ
کشتواڑ// سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ ضلع کے نائدگام کے گھنے جنگلات میں مسلسل چوتھے دن بھی تلاشی آپریشن جاری رکھا ہواہے اور مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کے بعد علاقے میں مسلسل تلاشی کاروائی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی اورملی ٹینٹوںکے قدرتی ٹھکانے کو ڈھونڈا جارہاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں ایک اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ کے جنگلات میں اپنی تلاشی کارروائی جاری رکھی تاہم چارروز بعد بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا حالانکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔