عشرت حسین بٹ
پونچھ//ایس او جی اور فوج کی جانب سے ضلع پونچھ کے دو الگ الگ علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور ایس ائو جی کی جانب سے تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ضلع کے شاہستار سنئی ٹاپ میں گزشتہ روز سے ایس او جی کی جانب سے تلاشی آپریشن چلائے جا رہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خفیہ اطلاعات کی بنا پر سرچ آپریشن دو دن سے جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے سرنکوٹ کے علاقہ سانگلہ میں بھی اتوار کی صبح سے اینٹی ملی ٹینسی آپریشن چلایا جارہا ہے جو آخری خبریں ملنے تک جاری تھا۔ ایس پی اوپریشنز پونچھ سچن شرما نے اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر کو صبح خفیہ اطلاعات پر پونچھ ضلع کے شاہستار اور سنئی ٹاپ علاقوں میں ایس او جی ٹیمز کی جانب سے سرچ آپریشن چلایا گیا جو اتوارکی دیر شام تک جاری رہا اور بعد ازاں کسی بھی نتیجے کے بنا اختتام ہوگیا۔ بتا دیں کہ ضلع پونچھ میں گزشتہ کافی عرصہ سے اس طرح کے ملی ٹینٹوں کیخلاف آپریشن چلائے جارہے ہیں ۔