عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ/ جموں کے ضلع کٹھوعہ ہیرا نگر کے سانیال علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوگیا ـ
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملنے پر فورسز کی مشترکہ ٹیم نے وہاں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب فورسز نے مشکوک مقام کی طرف سرچ آپریشن تیز کیا تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے مقابلہ چھڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق، علاقے میں جیشِ محمدسے وابستہ ملی ٹینٹوں کے ایک گروہ کے محاصرے میں ہونے کا خدشہ ہے ـ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔