غلام نبی رینہ
سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ہری گن ون مارکیٹ میں ایک سڑک حادثے میں آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیاـ
تفصیلات کے مطابق ہری گن ون مارکیٹ میں ایک حادثہ پیش آیا جب رینالٹ کِیگر گاڑی زیر نمبر کHR51CG/7761 نے آٹھ سالہ افشان احمد ولد شبیر احمد، ساکن ہری گن ون، کنگن کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے فوراً بعد بچے کو سب ضلع ہسپتال کنگن لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہےـ