عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر صاف اور محفوظ پانی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے لوگوں سے واٹر ہاروسٹنگ کو فروغ دینے اور مستقبل کے لئے آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم آب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد پانی کی اہمیت کو اجاگر کرکے آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
Water sustains life. On World Water Day, let’s resolve to ensure clean & safe water for all and respect and restore the delicate balance in nature for sustenance of water resources. I urge all to promote water harvesting, reduce waste & preserve resources for a brighter future.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) March 22, 2025
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو اس سلسلے میںایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاپانی پر ہی زندگی منحصر ہے، پانی کے عالمی دن کے موقع پر آئیے سب کے لیے صاف اور محفوظ پانی کو یقینی بنانے اور آبی وسائل کی بقا کے لیے فطرت میں نازک توازن کا احترام کرنے اور اسے بحال کرنے کا عزم کریں۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہامیں سب سے گذارش کرتا ہوں کہ واٹر ہاروسٹنگ کو فروغ دیں، پانی ضائع کم کریں اور مستقبل کے لیے وسائل کو محفوظ رکھیں۔