حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر منعقدہ بیداری پروگرام کے دوران شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں قائم اے این ایم ٹی سکول کہ طلبہ و طالبات اور سٹاف کی جانب سے مختلف مقامات پر پودے لگانے کے ساتھ ساتھ شرکاء کو جنگلات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی۔اس موقع پر میڈیکل سپرڈینٹ راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ کے علاوہ سکول کا عملہ موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس خطہ کو سبز وشاداب کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ جنگلات لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی زمینوں کو بھی آباد کرنے کی ضرورت ہے، زمینوں کو ادا کرنے کیلئے شجر کاری، شجر پروری انتہائی ضروری ہے۔اس مہم کے دوران مقامی لوگوں نے شجرکاری کی اس مہم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔شجرکاری کی وجہ سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لیے یہ مہم جاری رہنی چاہئے۔