عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//جموں-راجوری-پونچھ نیشنل ہائی وے پر ایک حادثے میں تین افراد پر مشتمل ایک خاندان کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ کپا گالا، ٹانڈہ، اکھنور سب ڈویژن کے قریب پیش آیا، جب گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری۔پولیس کے مطابق، بدقسمت گاڑی ہائی وے پر سفر کر رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار مسافر بمشکل بچ نکلے، لیکن گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور تباہ ہو گئی۔پولیس اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔