عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور ہندوارہ کے ایم ایل اے سجاد لون نے کولگام میں پیش آئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے، جہاں ایک پولیس افسر کو دو جاں بحق نوجوانوں کی خواتین رشتہ داروں کیساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سجاد لون نے کہا، ایک پولیس افسر کی جانب سے کولگام میں دو جاں بحق نوجوانوں کی خواتین رشتہ داروں کو ٹھوکر مارنے کی تصاویر انتہائی قابل مذمت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پوری کارروائی یہ ثابت کرتی ہے کہ عوام کے محافظ کا عوام کیساتھ کس طرح کا رویہ ہے۔
Images of a police officer kicking the female relatives of two youths who died in Kulgam, is utterly disdainful.
The whole action reeks of contempt within the minds of those who are supposed to protect the masses.
And this is not a rare occurrence . It is almost a daily…
— Sajad Lone (@sajadlone) March 17, 2025
سجاد لون نے اشارہ دیا کہ ایسے واقعات کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ مسلسل پیش آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہایہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہےبلکہ یہ تقریباً روزانہ پیش آتا ہے، بس یہ فلم بند ہونے سے بچ جاتا ہے۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میرے دلی تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں دعاگو ہوں کہ تیسرا نوجوان جلد بازیاب ہو۔