عظمیٰ نیوز سروس
کپواڑہ// سیکورٹی فورسز نے اتوار کو کپواڑہ کے ناری کٹ جنگلاتی علاقے میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی)کو برآمد کرکے اسے محفوظ طریقے سے تباہ کر دیا، جس سے ممکنہ دہشت گردی کے واقعہ کو روکا گیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، فوج کی چنار کور نے لکھا’’ ناری کٹ جنگل، کپواڑہ کے عمومی علاقے میں ایک آئی ای ڈی کو برآمد کرکے تباہ کرکے ملی ٹینسی کے ایک واقعے کو ٹالاگیا‘‘۔ اس میں مزید کہا گیا کہ فوج کشمیر کو ملی ٹینسی سے پاک رکھنے کے اپنے عزم میں پرعزم ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے تاکہ مزید کوئی خطرہ نہ رہے۔