عظمیٰ نیوزسروس
جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے اسمبلی کو آگاہ کیا کہ رانسو گاؤں کے لئے ٹاؤن پلاننگ سکیم (ٹی پی ایس) کو 19 ؍اپریل 2022 ء کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔وزیر موصوفہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے رُکن اسمبلی کلدیپ راج دوبے کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاسی ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لئے ماسٹر پلان زیر غور ہے اور حکومت اس حوالے سے عوامی تجاویز حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔