عشرت حسین بٹ
منڈی//سنیچر کو بوزہ ہائر سیکنڈری اسکول منڈی میں کلسٹر لیول کی ایک اہم میٹنگ پرنسپل اور کلسٹر ہیڈ انور خان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا مقصد تعلیمی سیشن 2025 کے لئے تعلیمی اور عملی حکمت عملیوں پر غور کرنا تھا میٹنگ میں زونل ایجوکیشن آفیسر (ZEO) ساتھرہ شاہین اختر سمیت دیگر اساتذہ اور متعلقہ افراد نے شرکت کی اپنے خطاب میں انور خان نے ٹیچر ڈائری رکھنے، لرننگ آؤٹ کمز (Learning Outcomes) کی کاپی محفوظ رکھنے، اور سرگرمی پر مبنی تدریس کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بنیادی خواندگی اور عددی صلاحیتوں (FLN) پر توجہ مرکوز کرنے اور ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں (DSEJ) کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔زیڈ ای او ساتھرہ شاہین اختر نے بھی اساتذہ سے خطاب کیا اور پی ایم پوشن، وظیفہ اسکیمیں اور دیگر فلاحی تعلیمی منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر معروف اساتذہ، جن میں ہارون رٹھور (لیکچرر)، عبدالقیوم (ماسٹر)، اور ابوبکر (لیکچرر) شامل تھے، نے بھی اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا، جس سے میٹنگ کے تعلیمی ماحول میں بہتری آء اس میٹنگ میں مشتاق صفوی (سینئر اسسٹنٹ، زیڈ ای ائودفتر ساتھرہ)، ہیڈماسٹر ہائی اسکول ساتھرہ، اور ہیڈماسٹر ہائی اسکول گلیپنڈی نے بھی شرکت کی اور تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور انتظامی امور کو منظم کرنے پر تبادلہ خیال کیا میٹنگ کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام شرکاء تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور طلبہ کی مجموعی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔