عشرت حسین بٹ
منڈی// عوامی مدد کے ایک اہم اقدام کے تحت، ضلع پولیس پونچھ نے مقامی آبادی کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے تحصیل منڈی کے علاقہ بٹل کوٹ لورن اور آاڑائی میں سوک ایکشن پروگرام (سی اے پی) کے تحت مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا تھا جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگوں اور مریضوں کی شرکت دیکھنے میں ملی جنہوں نے مفت طبی معائنہ، ماہرین کی مشاورت اور ادویات کی تقسیم سے فائدہ اٹھایا ۔اس دوران ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات دی گیں۔ اس دوران مریضوں میں پولیس کی جانب سے فراہم کردہ کلیدی خدمات تھے جن میں تمام عمر کے گروپوں کے لئے مفت صحت معائینہ مختلف طبی مسائل پر ماہرین کی مشاورت کے ساتھ ساتھ ضرورت مند مریضوں کے لئے مفت ادویات حفظان صحت، بیماریوں سے بچاؤ، اور غذائیت سے متعلق صحت سے متعلق آگاہی سیشن بھی منعقد کیا گیا ۔ان موقعوں پر خطاب کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ شفقت حسین نے کہا کہ لورن اور آاڑائی کے دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا مقصد ایسے غریب لوگوں کو مفت صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے جن کی طبی سہولیات تک محدود رسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم کا مقصد مناسب طبی جانچ کو یقینی بنانا، ادویات کی تقسیم، اور مقامی آبادی میں صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا اور ان کی مجموعی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ نے یہ بھی یقین دلایا کہ اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کو خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں فائدہ ہوتا رہے گا مقامی لوگوں نے اس موقع پر ضلع پولیس پونچھ کی انسانی ہمدردی کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل قریب میں اس طرح کے مزید ہیلتھ کیمپس کے انعقاد پر زور دیا