عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ// قانون ساز اسمبلی میں گرانٹس اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے خطہ پیر پنچال کو متاثر کرنے والے کئی اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان معاملات کو حکومت سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی اپنے خطاب کے دوران انہوں نے خطہ میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کو دور کرنے پر زور دیا، جس کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات متاثر ہو رہی ہیں اور مکینوں کو مناسب علاج تک رسائی کے لئے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے اس خلا کو پر کرنے کے لئے طبی پیشہ ور افراد کی فوری بھرتی اور تعیناتی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو خواتین ملازمین کے لئے بین ضلعی منتقلی کی پالیسی تھی، جس میں ایم ایل اے نے اپنے آبائی ضلع سے دور کام کرنے والی خواتین کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے ہمدردانہ نقطہ نظر کی وکالت کی۔ انہوں نے اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا، جس کا براہ راست اثر طلباء کی پڑھائی پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بھرتیوں میں تیزی لائے تاکہ ان کے علاقہ میں طلبا و طالبات کے لئے معیاری تعلیم کو یقینی بنائے جائے ۔انہوں نے کہا کہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (BGSBU) سے متعلق انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے جاری انتظامی اور تعلیمی چیلنجز کا جائزہ لینے اور حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی جلد تشکیل دی جائے تاکہ طلباء کے مستقبل کے تحفظ اور ادارے کے مجموعی کام کو بہتر بنانے کے لئے فوری کام کیا جائے چوہدری محمد اکرم نے سرنکوٹ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا، اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدشات کو اٹھاتے رہیں گے اور بامعنی اصلاحات پر زور دیں گے۔