عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کل ضلعی سطح کی آدھار مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں آدھار انرولمنٹ کی پیشرفت اور اس کی سیچوریشن کا جائزہ لیا۔انہوںنے ضلع کی چھوڑی ہوئی آبادی کے آدھار اندراج کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ضلع میں سیچوریشن اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہسپتالوں، بینکوں، آئی سی ڈی ایس مراکز اور دیگر محکموں میں تمام نامزد آدھار اسٹیشنوں کو آپریشنل بنانے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے 0 سے 5 سال کی عمر کے گروپ کے اندراج پر بنیادی توجہ کے ساتھ آدھار اندراج کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے 05 سے 18 سال اور 18 سال سے زیادہ عمر کے دیگر گروپوں میں آدھار کے اندراج کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
سرینگر ضلع میں آدھار اندراج ڈی سی نے رپورٹ طلب کی
