عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے یکم مارچ 2025 کو بی این ایس کی دفعہ 75 اور 79 کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر (نمبر 30/2025) کے بعد شکیل الرحمان، انچارج ڈی ایل ایس ایم ایس (پومولوجی)، بارہمولہ کو معطل کر دیا ہے۔ادھر جموں و کشمیر حکومت نے انسداد بدعنوانی بیورو(اے سی بی) کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد محکمہ زراعت (جانور/بھیڑ پالنے اور ماہی پروری) کے سیکشن آفیسر آصف احمد بٹ کو معطل کر دیا ہے۔