عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/راجوری ضلع کے نوشہرہ کے کلسیاں سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آج صبح ایک مشتبہ سنائپر حملے میں ایک فوجی جوان زخمی ہو گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمی جوان کو فوری طور پر نکال کر اودھم پور منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے جدید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔