عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/گزشتہ پونچھ مینڈھر علاقے میں بھاٹہ دھوڑیاں سے چٹی بھٹی سانگیوٹ تک 144A قومی شاہراہ پر زیر تعمیر سرنگ میں کام کے دوران دو مزدور زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کی شناخت وکرم سنگھ ولد پریم سنگھ ساکن رام بن اور تعظیم حسین ولد غلام حسین ساکن سنگلدان رام بن کے طور پر ہوئی ہے۔
دونوں کو ابتدائی طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سرنکوٹ لے جایا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کر دیا گیا۔
زیر علاج دونوں مزدوروں میں سے تعظیم حسین نامی مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، تعظیم حسین ضلع رام بن گول سنگلدان کا سکونتی تھا ۔تعظیم حسین کی حادثاتی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ گول میں رنج و الم کی لہر پھیل گئی ہے