عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں پردھان منتری گرامین آواس یوجنا (PMAY-G) کے تحت 1,35,925 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔
ایم ایل اے ارجن گپتا کے سوال کے جواب میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے انچارج وزیر نے کہا کہ چونکہ سماجی و اقتصادی ذات شماری (SECC) 2011 اور ’’آواس پلس ڈیٹا بیس‘‘ مکمل طور پر استعمال ہو چکا ہے، اس لیے مالی سال 2024-25 کے لیے کوئی علیحدہ ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم، گزشتہ مراحل سے باقی 1,40,021 مکانات کا ہدف رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں صوبہ میں 1,09,412 مکانات جبکہ کشمیر صوبہمیں 26,513 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں دو برسوں میں پی ایم اے وائی-جی کے تحت 1.35 لاکھ مکانات تعمیر: حکومت
