جموں — //جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں پیر کو دو مشتبہ مجرموں کو گرفتار کیا گیا اور ان سے ایک دیسی ساختہ پستول اور 8.13 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پریتم سنگھ عرف سیٹھی اور نارائن شرما عرف شونا کو رام گڑھ علاقے کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجرم کوئی گھناؤنا جرم کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے جب ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے انوپ سنگھ عرف مکھن کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ترجمان نے کہا کہ دونوں کے خلاف صوبہ جموں کے مختلف اضلاع بشمول سامبا میں متعدد مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران پستول کے سات راؤنڈ، ایک تیز دھار ہتھیار اور ایک ایس یو وی بھی قبضے میں لے لی گئی۔