عظمیٰ نیوزسروس
جموں//وزیربرائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے کہا کہ چناب دریا سے 200کیوسک پینے کا پانی جموں شہر کے لئے اٹھانے کا منصوبہ جس کی تخمینہ لاگت 885کروڑ روپے تھی، کو 2013-14ء میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے فنڈنگ نہیں ملی۔وزیرموصوف قانون ساز اسمبلی میں شیام لال شرما کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے بتایا کہ اگست 2022 ء میں اس منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت 1276کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔تاہم فنڈنگ ایجنسی کی عدم دستیابی کے باعث یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکا۔