محمد تسکین
سرینگر/جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے نزدیک شالگڑی ٹنل کے باہر ایک آلٹو کار اور ٹیمپو ٹرویلر کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اور بانہال والنٹیرس کے رضاکار بچاؤ کاروائیوں میں لگے ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔