عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کٹھوعہ میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔
انہوں نے مہلوکین کے سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تاکید کی کہ اس قتل ناحق کی تحقیقات فوری طور پر مکمل کرکے حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری اجے کمار سدھوترا، صوبائی صدر ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔