عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پونچھ ضلع کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن انجام دیا۔ ذرائع کے مطابق، دو دن قبل پونچھ کے منڈی علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد یہ آپریشن کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آج منڈی علاقے میں انسدادِ عسکریت پسندی آپریشن کیا گیا۔ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن انجام دے رہی ہیں۔
اتوار کے روز سیکیورٹی فورسز نے پونچھ ضلع میں ڈیرہ گلی اور چمسر سمیت گھنے جنگلات میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔
پونچھ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن
