عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو گاؤں، پامپور میں ایک نوجوان پیر کے روز پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ کچھ راہگیروں نے شار شالون علاقے میں نوجوان کی لاش دیکھی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی طبی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت حذیف جاوید وانی ولد جاوید احمد وانی، ساکنہ لڈھو، پامپورکے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پامپور میں پراسرار حالات میں نوجوان کی نعش برآمد
