عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بی جے پی لیڈر اور بلاور کے رکن اسمبلی ستیش کمار شرما کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کٹھوعہ واقعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسا کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہاہم اپنے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاعلاقے میں یہ بہت بھیانک واقعہ پیش آیا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، پانچ روز بعد لاشیں بر آمد ہوئی ہیںان کا کہنا تھاکچھ لوگ اس واقعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ہم اپنے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں اور یہ مسئلہ ایوان میں بھی اٹھائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں رکن اسمبلی نے کہاجو لاشوں کے حالات تھے اس سے لگتا ہے اس میں ٹیرر زوایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں خوف کا ماحول ضرور ہے لیکن لوگوں کے حوصلے بلند ہیں۔
کچھ لوگوں کی کٹھوعہ واقعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کو ناکام کر دیا جائے گا: رکن اسمبلی بلاور
