سمت بھارگو
پونچھ //پونچھ ضلع میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی (سی اے ایس او) کا آغاز کر دیا۔اس مشترکہ آپریشن میں پولیس، اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) اور فوجی اہلکار شامل ہیں، جو دہرہ کی گلی اور چمراڑ ایکسس کے علاقوں میں انجام دیا جا رہا ہے، جس میں چمراڑ کے گھنے جنگلاتی علاقے بھی شامل ہیں۔پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ خطے میں سیکورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اضافی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، سینئر پولیس افسران خود موقع پر موجود ہیں اور اس تلاشی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔افسران نے بتایاکہ ’مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر ہم نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے، اور پورے علاقے کی تلاشی کے لئے کئی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں‘۔