محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع بانہال بائی پاس پر دو مسافر گاڑیوں کی آپسی ٹکر ہوئی تاہم اس حادثے میں تمام مسافروں معمول چوٹوں کے ساتھ بچ نکلے۔ اتوار کی صبح سے بانہال بائی پاس پر ایک ہی ٹیوب سے یکطرفہ ٹریفک کو چلنے اجازت تھی اور ایسے میں وادی کشمیر سے جموں کی طرف جارہی ایک مسافر گاڑی نے قصبہ بانہال سے جانے کے بجائے بانہال بائی پاس کی راہ لی اور غلط روڈ پر تیز رفتاری سے جارہی یہ مسافر گاڑی جموں سے سرینگر جارہی مسافر گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ٹریفک پولیس ، پولیس اور بانہال والنٹیرس کے رضاکار جائے حادثہ پر پہنچے تاہم اس حادثے میں صرف گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا اور مسافر معمول چوٹوں کے ساتھ بچ نکلے تھے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید کاروائی شروع کی ہے ۔
دو مسافر گاڑیوں کی ٹکر، مسافر بچ نکلے
