عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے انکشاف کیا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے پر 1,25,205 کروڑ روپے کا بھاری قرضہ ہے۔
جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ، عمر عبداللہ نے ہندواڑہ کے ایم ایل اے سجاد غنی لون کے سوال کے تحریری جواب میں حکومت نے انکشاف کیا کہ جے اینڈ کے کا کل قرضہ، جس میں اسٹیٹ ڈیولپمنٹ لون/ریزرو بینک آف انڈیا لون، مذاکراتی قرضے، نیشنل سیونگ اسمال فنڈ (NSSF)، حکومت ہند کی پیشگی رقوم، ویز اینڈ مینز ایڈوانس/اوور ڈرافٹ، جنرل پروویڈنٹ فنڈ (GPF)، ریزرو اور ڈپازٹس، اور UDAY پاور بانڈز شامل ہیں، 1,25,205 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔
محکمہ خزانہ کے جواب کے مطابق، اسٹیٹ ڈیولپمنٹ لون (SDL)/ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) لون کے تحت کل بقایا رقم 69,894 کروڑ روپے ہے، جبکہ جی پی ایف کے تحت 27,901 کروڑ روپے، مریزرو اور ڈپازٹس میں 14,294 کروڑ روپے، NSSF کے تحت 5,758 کروڑ روپے، مذاکراتی قرضے4,032 کروڑ روپے، UDAY بانڈز2,616 کروڑ روپے، اور حکومت ہند کی پیشگی رقوم 710 کروڑ روپے ہیں۔
حکومت نے مزید انکشاف کیا کہ 27 فروری 2025 تک مختلف اکاؤنٹ ہیڈز کے تحت خزانے میں بقایا واجبات کی مجموعی رقم 5,429.49 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ PHEکے کل غیر ادا شدہ ورک بلز 25 فروری 2025 تک 0.24 کروڑ روپے ہیں۔