عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مسافروں بالخصوص سرکاری افسران اور تاجروں کو راحت و سہولیت کے پیش نظر شہری ہوابازی کے حکام نے یکم اپریل سے جموں سے سری نگر کے لئے صبح کی پرواز شروع کرنے کو منظوری دی ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا، ‘ایک عام شکایت کے جواب میں، جو زیادہ تر سرکاری افسران اور تاجروں کی طرف سے کی جاتی تھی، کہ جموں سے سری نگر کے لیے صبح کی کوئی پرواز نہ ہونے کے نتیجے میں ان کے لیے اکثر ایک ہی دن میں جموں سے سری نگر آنا جانا مشکل ہوجاتا ہے’۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا، ‘ سول ایوی ایشن حکام کو اس ضمن میں ایک تجویز پیش کی گئی جنہوں نے یکم اپریل 2025 سے جموں سے سری نگر کے لیے صبح 10 بجے معمول کی فضائی پرواز شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی’۔
جموں سے سری نگر کے لئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
