عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کٹھوعہ میں ایک 18 سالہ لڑکی ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی ـ
ذرائع کے مطابق، نہالپور کٹھوعہ کی رہائشی سریکا کو پالی موڑ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں جی ایم سی کٹھوعہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ـ
پولیس کے ایک اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب، مقامی افراد نے ہائی وے بلاک کر دی اور مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔