عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ آئندہ کبھی بھی رمضان کے روزے کی حالت میں بجٹ پیش نہیں کریں گے۔
عبداللہ نے کہا کہ یہ 2018 کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی کا پہلا بجٹ تھا اور بطور وزیر خزانہ ان کا پہلا بجٹ تھا۔ انہوں نے اسمبلی میں بجٹ پیش کیا اور مسلسل تقریباً ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ تک تقریر کی، جب کہ وہ رمضان کے چھٹے روزے سے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بجٹ سیشن کو آگے یا پیچھے کر سکتے تھے، لیکن اب کے بعد وہ روزے کے دوران بجٹ پیش نہیں کریں گے۔
عمرعبداللہ نے کہا آج کے تجربے کے بعد، میں کبھی بھی روزے کی حالت میں بجٹ پیش نہیں کروں گا۔ یا تو میں اجلاس کو پہلے یا بعد میں رکھوں گا، یا پھر اسپیکر سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کروں گا کہ اجلاس شام 6:30 بجے (افطار کے بعد) رکھا جائے ـ
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسمبلی میں تقریباً ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ کی تقریر کے بعد ان کے لیے بولنا مشکل ہو گیا تھا۔