حسین محتشم
پونچھ//نیشنل ڈیو لپمنٹ یوتھ کلب اور نیشنل رورل لائیولی ہوڈ مشن نے باہمی اشتراک سے خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار بنانے کے موضوع پر گائوں بنوت میں ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کے حقوق، صنفی مساوات، اور معاشرے میں ان کے مؤثر کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر سبزار احمد، پروجیکٹ منیجرنیشنل ڈیو لپمنٹ یوتھ کلب نے خطاط کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا تمام خواتین آگے آئیں اور ہر سرگرمی میں حصہ لیں۔ انہوں نے خواتین کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تعلیم، مالی خود مختاری اور سماجی حمایت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خواتین ایک بہتر اور مساوی معاشرے میں ترقی کر سکیں۔اس پروگرام میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبران، نوجوان خواتین اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی اور بحث میں بھرپور حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ وہ معاشرے میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکیں۔اس دوران کلسٹر کوآرڈی نیٹر رخسانہ کوثر نے خواتین کے لئے مختلف سرکاری اسکیموں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آگے آنا اور ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانا ہر ایک کا حق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایل آر ایم نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے اور خود روزگار کے لیے مدد فراہم کرنے کا عہد کر رکھاہے۔