عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کٹھوعہ ضلع کے بلاور کے ملہار علاقے سے ایک شادی کی تقریب میں شامل تین افراد لاپتہ ہوگئے۔حکام کے مطابق، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت یوگیش، درشن اور ورون کے طور پر ہوئی ہے۔ بی جے پی کے بلاور سے ایم ایل اے ستیش کمار شرما نے قانون ساز اسمبلی میں سوالات سیشن کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور حکومت سے اپیل کی کہ ان کی فوری تلاش کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
کٹھوعہ جموں سے تین افراد لاپتہ،بی جے پی ایم ایل اےستیش کمار شرما نے معاملہ اسمبلی میں اٹھایا
