عظمیٰ نیوزسروس
جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ بنی میں ننگلا ڈل روڈ، کلوران میں بھینی نالہ کے اوپر پُل کی تعمیر کے لئے 583.78 لاکھ روپے کی لاگت سے تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ (ڈِی پی آر) تیار کی گئی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ ایوان میں ڈاکٹر رامیشور سنگھ کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ 75 میٹر سپین پُل اور 700 میٹر اپروچ روڈ کی تعمیر کے لئے 583.78 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے جسے آئندہ مالی برس میں وسائل کی دستیابی کے مطابق منظوری کے لئے زیر غور رکھا گیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ شکایت ’ایل جی ملاقات‘ کے ویب پورٹل پر درج کی گئی تھی۔