عظمیٰ نیوز سروس
جموں// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید احمد ٹینگا نے کل لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔میٹنگ میں کاروبار سے متعلق اہم چیلنجوں سے نمٹنے اور یونین ٹیریٹری میں اقتصادی ترقی کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ٹینگا نے کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں کو متاثر کرنے والے کئی اہم خدشات کا اظہار کیا اور ان کے حل کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کی فوری مداخلت کی درخواست کی۔