عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع باندی پورہ کے کونن علاقے میں آخروٹ کے درخت سے شاخ گر آنے کے بعد اس کے نیچے دب کر شہری لقمہ اجل بن گیا ۔کونن بانڈی پورہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب اخروٹ کے درخت سے اچانک ایک شاخ گر آنے کے بعد شہری اس کے نیچے دب گیا ۔
نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نور محمد ولد غلام قادر ڈار ساکنہ لنکریشی پورہ بانڈی پورہ جس کی عمر قریب 38سال کی تھی کونن بانڈی پورہ میں اخروٹ کے درخت کی شاخ گرنے سے شدید زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ شہری کو شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر جونہی علاقے میں شہری کے موت کی خبر پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔
کونن بانڈی پورہ میں آخروٹ کے درخت کی شاخ گر آئی ،38سالہ شہری لقمہ اجل
