عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شوپیاں سے آزاد رکنِ اسمبلی شبیر احمد کلّے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے عدالت ِ عظمیٰ سے رجوع کرے۔ کلّے نے لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے دوران کہاعدالتِ عظمیٰ کی جانب سے ریاستی حیثیت بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کر رہی۔
کانگریس کے ارکانِ اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کلّے نے کہا کہ اس جماعت نے کشمیر کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے 1953 میں شیخ عبداللہ کی حکومت کو گرا کر انہیں جیل بھیج دیا تھا۔
نوجوانوں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کلّے نے کہا کہ جب بھی نئی دہلی سے کوئی اہم شخصیت کشمیر کا دورہ کرتی ہے، نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے کئی نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کر دیا ہے۔
ریاستی حیثیت کی بحالی ایم ایل اے شوپیاں کا حکومت سے عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کرنے کا مطالبہ
