عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی، جس میں خطے سے متعلق کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ترقی کے لیے مشترکہ وژن کو اجاگر کیا گیا۔
ملاقات کے بعد، عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس‘‘پر گفتگو کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھاکانگریس رہنماؤں کے ساتھ اہم امور اور ہمارے مشترکہ ترقیاتی وژن پر مفید گفتگو ہوئی۔ مضبوط اور جامع جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے تعاون ناگزیر ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس بات چیت میں سیاسی استحکام، حکومتی ترجیحات، اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں درپیش معاشی و ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ اس ملاقات کو خطے میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے درمیان سیاسی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اورکانگریس رہنماؤں کی اہم امور ومستقبل کے روڈ میپ پر گفتگو
