عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز کانفرنس کے ایم ایل اے سجاد غنی لون نے ایل جی کے خطاب کو جموں و کشمیر اسمبلی سے نیشنل کانفرنس کابھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ایک ’’محبت بھرا خط‘‘قرار دیا۔ ایل جی کے خطاب پر تحریکِ تشکر پر بحث کے دوران لون نے کہا کہ ایل جی کا خطاب این سی کی طرف سے بی جے پی کے لیے ایک محبت بھرا خط معلوم ہوتا ہے۔
لون نے نیشنل کانفرنس پر طنز کستے ہوئے کہا کہ آپ نے بی جے پی کو کئی محبت بھرے خطوط بھیجے ہیں، اور یہ بھی اسمبلی سے ایک خط ہے۔
این سی کے منشور کو پڑھتے ہوئےلون نے حکمران جماعت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایل جی کے خطاب میں دفعہ 370اور35A، پبلک سیفٹی ایکٹ، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور برطرف ملازمین کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا یہ خطاب امیدوں اور شکایات کا مجموعہ ہونا چاہیے تھا، مگر امیدوں کا حصہ غائب ہے۔
لون نے کہا کہ ایل جی کا خطاب جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ایک ’’کھلی ہوئی بے وفائی‘‘ہے اور 5 اگست 2019 کو کی گئی تبدیلیوں کو معمول پر لانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ2019 میں جموں و کشمیر کے عوام کے سہے گئے درد کا پیغام ایل جی کے خطاب سے غائب ہے۔
لون نے بی جے پی رہنما سنیل شرما کی 13 جولائی 1931 کے شہداءپر ددیئےگئے بیان پر بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،’’کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ ہمارے لیے مقدس چیزوں کی توہین کرے۔
ایل جی کا خطاب این سی کابی جے پی کے لیے محبت بھرا خط: سجاد لون
