حسین محتشم
پونچھ//محکمہ باغبانی پونچھ نے این آر ایل ایم گروپ کے ساتھ مل کرپونچھ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام چیف ہارٹیکلچر آفیسر پونچھ سنجیو کمار کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے 50 سے زائد خواتین شامل ہوئی۔بیداری پروگرام کے دوران خواتین کو سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیم کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔ اس دوران خواتین میں پیکا نیٹ کے پودے بھی تقسیم کئے گئے۔اس دوران بات کرتے ہوئے چیف ارٹیکلچر افیسر پہنچ نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو بیدار کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایچ اے ڈی پی اقدام کے تحت دکش کسان پورٹل پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران خواتین میں پیکا نیٹ کے پودے تقسیم کیے گئے۔انہوں نے کہا کیونکہ پونچے میں زیادہ پیکا نیٹ سپوت ہوں کہ پیداوار ہوتی ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ نیٹ کو فروغ ملے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شامل ہونے والی شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ مزید برآں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجیز کے دائرہ کار کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ سی ایچ او پونچھ نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ایچ اے ڈی پی اسکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔