عظمیٰ نیوز سروس
نوئیدا// کار، موٹر سائیکل یا کسی دوسری گاڑی سے چلتے ہوئے گوگل نیویگیشن کا استعمال عام بات ہے لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں گوگل میپ کی غلطی سے کئی لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ تازہ معاملہ گریٹر نوئیڈا میں ایک اسٹیشن ماسٹر کے ساتھ پیش آیا ہے جو نیویگیشن غلط ہونے کے سبب حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ان کی کار پل سے 30فٹ نیچے سیور میں جا گری۔ موقع پر موجود لوگوں نے حادثہ کی اطلاع فورا پولیس کو دی۔ زخمی اسٹیشن ماسٹر کوہسپتال لے جانے کیلئے ایمبولنس بلائی گئی لیکن ہسپتال پہنچتے پہنچتے ان کی موت ہو گئی۔گوگل میپ کی غلطی کے سب گزشتہ 4-3 ماہ میں کئی لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ ابھی بہت زیادہ دن کی باتا نہیں ہے جب بریلی کے نصف تعمیر پل سے گرنے کے سبب 3 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ بجنور میں بھی ایک نوجوان کی موت گوگل میپ پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کرنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ایسے مزید کئی واقعات گزشتہ چند ماہ میں سننے کو ملے ہیں۔ گوگل میپ کی غلطی کے سبب کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔