عظمیٰ ویب ڈسیک
سرینگر/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے باغیوں کو شہید نہیں کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا،ملک کے دشمنوں کے حق میں یوم شہادت نہیں ہوسکتا ہے۔
ایوان میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرا نے مطالبہ کیا کہ 13 جولائی 1931 کو جویوم شہداتھا، کی منسوخ شدہ چھٹی پر کیلنڈر میں نظر ثانی کی جائے۔
تاہم اس پر بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے اعتراض کیا۔اپوزیشن لیڈر نے باہر نامہ نگاروں کو بتایا، یوم شہادت میجر سوم ناتھ شرما، برگیڈئر راجندر سنگھ ،مقبول وانی کے نام پر ہوگا، ملک کے دشمنوں کے حق میں کوئی یوم شہادت نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا، جس طرح اسپیکر صاحب نے ایک خاص پارٹی کے طور پر حرکت کی مجھے اس پر افسوس ہوا۔ان کا کہنا تھایہ ریاست مہاراجہ ہری سنگھ کی دین ہے، بینک، فلڈ چنل، ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ان کی دین ہے، ان کے خلاف جنہوں نے بغاوت کی وہ شہید نہیں ہوسکتے۔موصوف نے کہا کہ جنہوں نے مہاراجہ کے خلاف بغاوت کی وہ شہید نہیں کہلائے جا سکتے۔