حسین محتشم
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے ’نشہ مکت سیماین، طاقت کے لئے سواری، زنجیر توڑو‘‘ کے عنوان سے خواتین کی موٹر بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔ ڈاک بنگلہ پونچھ میں منعقدہ شکتی ادگھوش فاؤنڈیشن کے بینر تلے تقریب کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی ہمت کو سراہا اور پہاڑی علاقوں میں محفوظ سفر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کے اقدامات خواتین کو بااختیار بنانے اور کمیونٹی میں بیداری بڑھانے میں کس طرح اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ریلی میں خواتین کی طاقت اور لچک کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔بتا دین کہ منشیات مخالف خواتین کی بائیک ریلی دیگر ریاستوں سے ہو تو ہوئے جموں کشمیر کا دورہ کر رہی ہے۔ یہ بائیک ریڈی کٹھوعہ سے اکھنور اور پھر راجوری سے ہوتے ہوئے گزشتہ روز مینڈھر پہنچی تھی جس کے بعد آج انہوں نے پونچھ سے جموں کے لئے سفر شروع کیا۔اس ریلی کا مقصد اتحاد اور امن کا متحرک مظاہرہ، عوام کی حوصلہ افزائی اور منشیات سے پاک معاشرے بنانا ہے۔اس موقعہ پر موجود ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر وکیل احمد بھٹ نے خواتین کے لیے معاون ماحول کو فروغ دینے میں کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت کو تقویت دی۔