لاہور/یواین آئی/نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچ بہترین ہے ہم نے یہاں کرکٹ کھیلی ہے اور ہم مقابلے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔مچل سینٹنر نے کہا کہ ہمیں کل آنے والے چیلنجز کا علم ہے ، ہمیں یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے ۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف پچ یہاں سے مختلف ہے ، ہمارے پاس اسپن متبادل ہیں، یہاں تیزگیندبازوں کو بھی مدد ملے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں پہلے تو فائنل میں پہنچنا ہے ، آج سیمی فائنل کا نتیجہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔