عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شیو پورہ کے مرحوم ڈاکٹر عبدالرشید کلو کی اہلیہ راشدہ نقشبندی کاآج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ معروف صحافی ارشد کلو اور اورنگزیب کی والدہ تھیں۔ وہ غلام حسن کلو، ڈاکٹر فاروق کلو اور گریٹر کشمیر کے چیف ایڈیٹر فیاض کلو کی بھابھی تھیں۔ وہ کشمیر کینوس کے ایڈیٹر میر اعجاز کی خالہ تھیں۔شیو پورہ کے روز انکلیو علاقے میں جیسے ہی اس کی لاش نئی دہلی سے وہاں پہنچی تووہاں اداسی چھا گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ انہیں شیو پورہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ چہارم یا اجتماعی فاتحہ خوانی نہیں ہوگی۔ جمعرات 6مارچ تک تین دن تک سوگ منایا جائے گا۔وہاں اُس وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب پڑوسیوں نے ان کی محبت بھری طبیعت اور انسان دوستی کو یاد کیا۔